• news

دہشت گردی کی آگ نہ بجھائی گئی تو سب کے گھر جلا دیگی: الطاف حسین

لندن+ کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پشاور میں ایرانی قونصلیٹ کے قریب ایف سی کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے خودکش حملے اور دہشت گردی کے دیگرواقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے میں متعدد ایف سی اہلکاروںکے شہید وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردی اورقتل وغارتگری سے پاکستان کی سلامتی وبقاء کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ انہوںنے ایک مرتبہ پھرپاکستان بھر کے عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ خدا اور رسول اللہ ؐ کے واسطے طالبان کی دہشت گردی کے خلاف ملک بھر کے عوام متحد اوربیدار ہوجائیں ، اگر ملک بھر کے روشن خیال ، لبرل اور ترقی پسند عوام اب بھی بیدار نہ ہوئے اور انہوںنے مذہبی انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی آگ بجھانے کی کوشش نہ کی تو یہ آگ ہم سب کے گھروں کو جلا کر بھسم کردے گی ۔ الطاف حسین نے خودکش حملے میںشہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اورزخمی اہلکاروںکی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن