• news

انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ دوسرا سیمی فائنل آج ہو گا

دبئی+ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جاری انڈر 19کرکٹ ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فاتح ٹیم یکم مارچ کو فائنل میں پاکستان کامقابلہ کریگی۔ پوزیشن میچز میں ویسٹ انڈیز نے افغانستان، بنگلہ دیش نے زمبابوے جبکہ نیوزی لینڈ نے متحدہ عرب امارات کو شکست دیدی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 215 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ افغانستان کی ٹیم 206 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ بنگلہ دیش نے 6 وکٹوں پر 265 رنز بنائے۔زمبابوے کی ٹیم9وکٹوں پر 193 رنز بنا سکی۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم  140رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ نے ہدف 30.2 اوورز میں 5 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ میکلیور نے 62 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔

ای پیپر-دی نیشن