• news

ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان کو افتتاحی میچ میں 12 رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کو ایشیا کرکٹ کپ کے افتتاحی میچ میں 12 رنز سے ہرا دیا۔  میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے۔کسال پریرا 14، لہیرو تھرمانے 102، کمارسنگاکارا 67، مہیلا جے وردھنے 13، تھسارا پریرا 6، ڈی سلوا 2 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ اینجلو میتھیوز 55 ور دنیش چندی پل 19 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ عمر گل اور شاہد آفریدی نے دو، دو جبکہ سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستانی ٹیم 284رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ شرجیل خان 26، احمد شہزاد 28، محمد حفیظ 18، صہیب مقصود 17، کپتان مصباح الحق 73، عمر اکمل 74، آفریدی 4، بلاول 18، عمر گل 2، سعید اجمل 10 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ جنیدایک رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ مالنگا نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ مالنگا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔بھارت اور بنگلہ دیش آج مد مقابل ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن