عمر اکمل، آفریدی اور بلاول کی غیر ذمہ داری سے پاکستان کو شکست ہوئی
ایشیا کپ کے پہلے ہی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 12 رنز سے شکست دیدی۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے اپنی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے۔ وکٹ جتنا آسان اور بیٹنگ کیلئے سازگار کھیل رہی تھی، 296 رنز بڑا سکور ضرور تھا مگر اتنا بڑا نہ تھا کہ حاصل نہ کیا جا سکے۔ ایک وقت پر جب عمر اکمل اور مصباح کھیل رہے تھے۔ یہ میچ پاکستان کی جیب میں تھا اور عمر اکمل جتنا اچھا کھیل رہے تھے اس وقت عمر اکمل کو ایسی بونگی ہٹ مارنے کی ضرورت نہ تھی۔ سکون سے وہ اپنی سنچری بھی بنا سکتے تھے کیونکہ وہ کھیل پر مکمل چھا چکے تھے۔ گو عمر اکمل کے آؤٹ ہوتے ہی وہی ہوا جو ہر میچ میں ہو رہا ہے۔ 400 کے لگ بھگ ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے شاہد آفریدی نے حسب عادت پاکستان کو میچ ہرا دیا اور کیا کہنے بلاول کے 7 گیندوںپر 13 سکور چاہئے تھا کہ وکٹیں چھوڑ کر پاکستانی ٹیم کی تھوڑی بچی عزت خاک میں ملا گئے۔ جہاں بلاول نے وکٹ چھوڑی اس وقت تقاضا تھا بال پر چڑھ کر کھیلا جائے۔ مصباح الحق بہت اچھا کھیلے مگر دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کی وجہ سے ہوا میں شاٹ کھیل گئے تاکہ رن ریٹ ہاتھ میں رہے۔ مجموعی طور سے پاکستان نے میچ ہار کر قوم کو کافی مایوس کیا ہے۔