پاکستانی امپائر اسد رؤف نے کبھی میچ فکسنگ نہیں کی : وندو دارا سنگھ
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی ایل میچ فکسنگ میں وندو دارا سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی امپائر اسد رؤف نے کبھی میچ فکسنگ نہیں کی۔ بھارتی وزیر داخلہ آر پٹیل نے وندو دارا سنگھ کے انکشافات پر تحقیقات کا حکم دیدیا۔ بھارتی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ وندو دارا سنگھ سے دوبارہ تحقیقات کی جائیں گی۔