• news

بچی کو ٹب میں ڈبو کر مارنے والے شخص کیخلاف شہادتیں یکم مارچ کو پیش ہونگی

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) شیخوپورہ کے علاقہ واڑہ امام بخش میں گزشتہ سال نومبر میں ایک شخص نے چھٹی بچی کی پیدائش پر زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ کرتے ہوئے بچی کو پانی کے ٹب میں ڈبو کر ہلاک کرنے کے بعد اپنی بیوی کو بھی ہلاک کردیا تھا۔ تھانہ بھکھی پولیس نے ملزم عامر کو گرفتار کرکے جیل بھجوادیا تھا جبکہ اسکا چالان مکمل کرکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ کو روانہ کردیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دوہرے قتل کی اس واردات کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔ یکم مارچ کو ملزم کیخلاف استغاثہ شہادتیں پیش کریگا۔ علاوہ ازیں علاقہ کے مکینوں نے بھی اس درندہ صفت ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن