• news

بعض ملکی اور غیر ملکی این جی اوز ممنوعہ علاقوں کے قریب سروے کررہی ہیں‘ خفیہ اداروں کا انکشاف

اسلام آباد( این این آئی)خفیہ اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ بعض ملکی اور غیر ملکی این جی اوز پاکستان میں ممنوعہ علاقوں کے قریب سروے کررہی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھیجے گئے مراسلے میں خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ یہ این جی اوز ممنوعہ علاقوں سے پانی اور مٹی کے نمونے حاصل کرکے تجزئیے کیلئے ڈونر ممالک کو بھیج رہی ہیں، غیر ملکیوں کا پاکستان کے ممنوعہ علاقوں میں سروے کرنا سکیورٹی رسک ہے۔ پانی اور مٹی کے نمونے ممکنہ طور پر دیگر مقاصد کیلئے بھی استعمال ہوسکتے ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ملکی اورغیر ملکی این جی اوز کو ممنوعہ علاقوں میں سروے کی اجازت ہرگز نہ دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن