جنوبی چھائونی کے علاقہ میں نوجوان نے 5 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
لاہور (نامہ نگار) جنوبی چھاؤنی کے علاقہ نئی آبادی میں محلے دار نوجوان نے مبینہ طور پر پانچ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ پانچ سالہ بچی (س) گھر سے ٹیوشن پڑھنے کیلئے گلی میں جا رہی تھی کہ اسے مبینہ طور پرمحلے دار نوجوان نعیم ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔پولیس نے بچی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم نعیم کو گرفتار کرلیا ہے اور بچی کا میڈیکل کرایا جارہا ہے ۔ پولیس کے مطابق معاملہ مشکوک ظاہر ہوتا ہے تاہم اصل حقائق میڈیکل رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے جس کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائیگی۔