افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کا کردار کلیدی، نظرانداز نہیں کر سکتے: راسموسن
برسلز (آئی این پی) نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرے فوگ راسموسن نے کہا ہے افغانستان میں قیام امن کے عمل میں پاکستان کا کردار کلیدی نوعیت کا ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ افغان صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا افغانستان میں قیام امن کے عمل کیلئے مربوط سیاسی کوششوں کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا نیٹو کے رکن ممالک انخلاء کے بعد بھی افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہم افغان عوام کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے افغانستان میں صدارتی و پارلیمانی انتخابات کے پرامن انعقاد کی امید بھی ظاہر کی۔