• news

سعودی عرب کو بحرین سے ملانے والے پل پر 8 گھنٹے تک ٹریفک جام

ریاض (بی بی سی) سعو دی عرب کو بحرین سے ملانے والے پل پر ہزاروں افراد آٹھ گھنٹے تک ٹریفک جام میں پھنس کر رہ گئے۔ عرب نیوز کے مطابق بحرین کو سعودی عرب سے ملانے والے 26 کلومیٹر طویل پل پر ٹریفک جام کی وجہ سے لوگوں کو شدید شکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گاڑیوں کی طویل قطاریں رات گئے تک لگی رہیں اور حکام نے تسلیم کیا کہ یہ معاملہ جلد حل ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ حکام نے اس واقعہ کی تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ دونوں ممالک کی سرحد پر کسٹم اہلکاروں کی تعداد ناکافی ہے جبکہ ہزاروڈں افراد روزانہ یہاں سے گزرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن