خانیوال: جیب کترا رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا، اہل علاقہ نے آدھا سر اور مونچھیں مونڈ دیں، گدھے پر بٹھا کر چکر لگوایا
خانیوال (نوائے وقت رپورٹ) خانیوال میں لوگوں نے جیب کترے رضوان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اہل علاقہ نے جیب کترے کا آدھا سر اور آدھی مونچھیں مونڈ دیں۔ گدھے پر بٹھا کر علاقے کا چکر لگوایا۔ بعدازاں پولیس نے وہاں پہنچ کرجیب کترے کو حراست میں لے لیا۔