• news

ساہیوال: (ق) لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر اقبال لنگڑیال پارٹی عہدے اور رکنیت سے مستعفی

ساہیوال (این این آئی) (ق) لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر ملک اقبال احمد لنگڑیال نے اپنے عہدہ اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔ انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی سیاست کا زیادہ حصہ آزاد گروپوں کی قیادت کی حیثیت سے گزارا اور اب وہ کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہونگے اور آزاد گروپ کو ضلع ساہیوال میں متحرک کریں گئے۔

ای پیپر-دی نیشن