امریکہ کی بھارت کو تجارتی پابندیوں کی دھمکی ‘نئی دہلی کا بھی کارروائی کا اعلان
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے بھارت پر تجارتی پابندیاں لگانے کی دھمکی دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ نے دانشورانہ ملکیتی حقوق کے تنازع پر پابندی لگانے کی دھمکی دی ہے۔ ادھر بھارت نے ڈبلیو ٹی او کے پلیٹ فارم سے امریکہ کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔