سپریم کورٹ: سعودی عرب، امریکہ کو زمین کی الاٹمنٹ رکوانے کیلئے درخواست دائر
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سپریم کورٹ میں امریکی سفارت خانے اور عرب ممالک کو سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ رکوانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکی سفارت خانے نے توسیعی منصوبے کیلئے ساڑھے اٹھارہ ایکڑ، سعودی عرب سمیت عرب ممالک نے زرعی مقاصد کیلئے دو دو ملین ایکڑ اراضی الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اراضی کی الاٹمنٹ ملکی مفاد میں نہیں ہے، اس سے ملکی وسائل بیرونی ممالک کے ہاتھوں میں چلے جائیں گے اور سکیورٹی کے مسائل پیدا ہوں گے۔