پاکستان اور ملائیشیا کے حکام کا اجلاس، دونوں ملکوں نے تجارتی فہرست کے تبادلے پر اتفاق کیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور ملائیشیا کے حکام کا آزادانہ تجارتی معاہدے کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا پاکستان اور ملائیشیا نے باہمی تجارتی حجم میں توازن کیلئے تجارت کی فہرست کا ازسرنو جائزہ لینے پر اتفاق کیا۔ ترجمان وزارت تجارت کے مطابق دونوں ملکوں نے تجارتی فہرست کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا۔ نئی فہرستوں کا تبادلہ ایک ماہ تک کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کا باہمی تجارتی حجم ایک ارب 50 کروڑ ڈالا ہے پاکستان محض 20 کروڑ ڈالر کی اشیا برآمد کرتا ہے۔