شجاع آباد: زمیندار کا بیوہ، 2 بہوؤں پر برہنہ کر کے تشدد، سرعام پھرایا
شجاع آباد (خبرنگار) شجاع آباد میں مقامی زمیندار رمضان نے رنجش کی بنا پر بیوہ اور اسکی دو بہوؤں کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور سرعام علاقہ میں پھرایا۔ تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کے نواحی علاقے حیات خاں والا کے زمیندار رمضان نے رنجش پر بیوہ خاتون صغراں مائی اور اسکی بہوؤں صائمہ اور نسرین کو اسلحہ کے زور پر برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔ وجہ عناد یہ بتائی جاتی ہے کہ چند روز قبل زمیندار کی بیٹی اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہوگئی تھی اور زمیندار کو شک تھا کہ اسکی بیٹی کو نسرین نامی خاتون نے فرار کرایا۔ گزشتہ صبح زمیندار نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ بیوہ کے گھر پر حملہ کر دیا اور صغراں، نسرین اور صائمہ کو برہنہ کر کے پھراتا رہا۔ اہلیان علاقہ کے جمع ہونے پر ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔