ایشیا کرکٹ کپ : بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک )بھارت نے بنگلہ دیش کو ایشیا کپ کے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔کپتان ویرات کوہلی نے کیریئر کی 19 ویں سنچری بنائی۔280رنز کے تعاقب میں سست آغاز کے بعد بھارت کو 54 کے مجموعی سکور پر روہت شرما اور شیکھر دھون کی وکٹوں کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا۔ کوہلی اور رہانے نے ٹیم کو سہارا دیا اور تیسری و کٹ کیلئے 213 رنز کی شراکت قائم کی۔ کوہلی 136 جبکہ رہانے 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بنگلہ دیش نے مشفق الرحیم کی سنچری کی بدولت7 وکٹوں پر 279 رنز بنائے۔مشفق نے 117 رنز کی اننگزکھیلی ۔ انعام الحق 77 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد شامی 4وکٹیں حاصل کیں۔