• news

سابق کپتان راشد لطیف قومی کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

       لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان راشد لطیف کوقومی ٹیم کا چیف سلیکٹرمقررکردیا۔راشد لطیف نے  چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ملاقات کی۔ نجم سیٹھی نے راشد لطیف کوسلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی پیشکش کی جوانہوں نے قبول کرلی۔ راشد لطیف یکم اپریل سے ذمہ داریاں سنبھا لیں گے۔ قائم مقام چیف سلیکٹرکی ذمہ داریاں اظہرخان کے پاس تھیں۔ راشد لطیف کا کہنا ہے کہ وہ 2015ء ورلڈ کپ کومدنظررکھتے ہوئے مضبوط ٹیم تشکیل دینے کی کوشش کریں گے۔ ا اینٹی کرپشن کے معاملات میں وہ بورڈ کی سے مدد کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ راشد لطیف پی سی بی کی ٹیم میں قیمتی اضافہ ہیں۔ انہیں پورا بھروسہ ہے کہ سابق کپتان کی تقرری سے پاکستان کرکٹ میں مثبت تبدیلی آئے گی۔

ای پیپر-دی نیشن