• news

ریاستیں و سرحدی امور کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 9ارب 10کروڑ 80 لاکھ روپے جاری

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے رواں مالی سال کیلئے ریاستیں و سرحدی امور کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 9ارب 10کروڑ 80 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ۔ حکومت نے مالی سال2013-14ء  میں وزارت سیفران کیلئے 18 ارب50 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں ۔ جاری کئے گئے فنڈز میں سے دو ارب 47کروڑ 60لاکھ روپے مختلف ڈونر ایجنسیوں نے فراہم کئے ہیں ۔ وفاق کی جانب سے جاری کردہ فنڈز میں سے فاٹا میں جاری ترقیاتی منصوبے تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور شاہرات کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن