تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت آج ہوگا
اسلام آباد ( آئی این پی ) تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس پارٹی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت (آج) جمعرات کو ہوگا۔ اجلاس میں خاص طور پر پشاورہائی کورٹ کی جانب سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے دیئے گئے فیصلے کی روشنی میں نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا جائیگا۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں مجموعی ملکی سیاسی صورتحال ‘ وزیرستان میں آپریشن اور دیگر اہم ایشوز کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔