میرانشاہ، پولیوکا ایک اور کیس سامنے آ گیا، متاثرہ بچوں کی تعداد 22 ہو گئی
اسلام آباد (آن لائن) ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ سے تعلق رکھنے والی ڈیڑھ سالہ بچی آمنہ کے خون کے نمونے لئے گئے جس میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ڈیڑھ سالہ آمنہ کو سال میں ایک مرتبہ بھی پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے۔