طالبان سے کرکٹ میچ، میں نے خود کوئی تجویز نہیں دی: چودھری نثار
اسلام آباد (آئی این پی) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے طالبان کو کرکٹ میچ کھیلنے کی دعوت دینے کے معاملہ پر اپوزیشن کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان سے کرکٹ میچ کھیلنے کی میں نے خود کوئی تجویز پیش نہیں کی تھی۔ قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران وزیر داخلہ نے اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک صحافی کے سوال پر میں نے جوابدیا تھا، اپنی طرف سے کوئی تجویز نہیں دی تھی۔