• news

پنجاب بارکیس: وکیل کی تلخ کلامی، جسٹس شوکت صدیقی کا سماعت سے انکار

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پنجاب بار ایسوسی ایشن کیس کی سماعت کے دوران وکیل سید جاوید اکبر ایڈووکیٹ کی جسٹس شوکت عزیز سے تلخ کلامی‘ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے مقدمے کی مزید سماعت سے انکار کردیا اور وکیل کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پنجاب بار ایسوسی ایشن کیس کی سماعت کے دوران  وکیل جاوید اکبر شاہ پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران جاوید اکبر شاہ کی اگلی سماعت کیلئے تاریخ پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی سے تلخ کلامی ہوگئی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ آپ نشہ کرکے تو نہیں آئے جس پر وکیل نے ’’شٹ اپ‘‘  کا لفظ کہہ دیا جس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وکیل جاوید اکبر شاہ کی گرفتاری کا حکم دے دیا جنہیں بعدازاں رہا کردیا گیا۔ شوکت عزیز صدیقی نے مزید مقدمات کی سماعت سے انکار کردیا اور اٹھ کر چلے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن