سکردو: برفانی تودہ گرنے سے ایل او سی پر تعینات ایک فوجی شہید، تین لاپتہ
سکردو (آئی این پی+ بی بی سی) سکردو اولڈنگ سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے سے ایل او سی پر تعینات ایک فوجی شہید، تین لاپتہ ہو گئے۔ پاک فوج کی خصوصی ٹیم اور دیگر امدادی اداروں نے کارروائی شروع کر دی۔ جمعرات کو سکیورٹی حکام کے مطابق سکردو میں اولڈنگ سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے سے لائن آف کنٹرول پر تعینات ایک فوجی شہید جبکہ تین لاپتہ ہو گئے۔ پاک فوج کی خصوصی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاپتہ ہونے والے جوانوں کی تلاش شروع کردی جبکہ سکردو سے بھی خصوصی امدادی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ 3 فوجی تاحال لاپتہ ہیں جنہیں برفانی تودے کے نیچے سے نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں موسم سرما کے دوران شدید برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔