افغان خفیہ ایجنسی خاد کا قندھار میں انچارج چمن میں قتل ‘ حب سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد
کوئٹہ، اوتھل ( این این آئی+ ثناء نیوز) چمن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے افغان خفیہ ایجنسی خاد کا افسر جوکہ قندھار کا انچارج تھا جاں بحق ہو گیا اور ملزم فرار ہوگئے اور اس کا نام ہزارجی بتایا گیا ہے جس کو عبدالرزاق افغانستان سے کمانڈ کرتا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ قتل ہونے والا ہزارگی انتہائی اہم افسر تھا جس کا قندھار کے پورے علاقے میں کنٹرول تھا اور تمام علاقے کی خبریں افغانستان میں خفیہ ایجنسی کو فراہم کرتا تھا۔ ادھر کوئٹہ کے علاقے مسلم اتحاد ٹائون میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص عبدالظاہر کو قتل کر دیا۔ ثناء نیوز کے مطابق حب سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ہوئی ہے۔ مقتول کراچی کا رہائشی تھا۔ نوجوان کی شناخت خان محمد ولد میاں خان کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔