• news

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی نے پانچ ساتھیوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

سری نگر (اے ایف پی+نوائے وقت نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے 5 ساتھی فوجیوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ سری نگر کے علاقے گاندربل کے ایک فوجی کیمپ میں پیش آیا۔ بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے فائرنگ کرکے 5 ساتھی فوجیوں کو ہلاک کردیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مار لی۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق 13راشٹریہ رائفلز سے تھا۔ فائرنگ کے وقت فوج کے اعلیٰ افسران بھی کیمپ میں موجود تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فوجیوں کے آپس کے جھگڑے کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن