امریکی فوج کے 588 افسر نااہل قرار‘ 55 کو نوکری سے نکال دیا گیا
نیویارک (اے پی اے) امریکی فوج نے 586 فوجی افسروں کو نااہل قرار دیدیا 55 فوجیوں کو نوکری سے نکال دیا۔ فوجی افسروں پر ساتھی فوجیوں سے زیادتی‘ شراب پی کر گاڑی چلانے کا الزام ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق فوج میں جنسی زیادتیوں کی خبریں میڈیا میں آنے کے بعد فوج نے تحریری عمل شروع کیا اور 20 ہزار فوجیوں اور افسروں میں سے پانچ سو اٹھاسی افسروں کو ناقابل اعتبار قرار دیکر افسر کے عہدے کیلئے نااہل قرار دیا۔