• news

بھارت‘ روس کا نیو کلیئر پاور پلانٹ میں مزید 2 ایٹمی ری ایکٹرز بنانے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق

نئی دہلی  (اے پی پی) بھارت اور روس نے کدن کولام نیوکلیئر پاور پلانٹ میں مزید دو ایٹمی ریکٹرز قائم کرنے سے متعلق معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کر لیا۔ نئی دہلی میں بھارت روس بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس ہوا۔ وزیر خارجہ سلمان خورشید اجلاس میں بھارت اور روس کے نائب وزیراعظم دمتری رگوزن اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے تھے۔ دونوں رہنمائوں نے ایٹمی، خلائی، توانائی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کے علاوہ کدن کولام نیوکلیئر پاور پلانٹ میں مزید دو ریکٹر نصب کرنے سے متعلق معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا۔ کے این پی پی سے اپریل یا مئی کے اختتام تک باقاعدہ بجلی کی پیداوار کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن