علما منور حسن کیخلاف فتوی دیں: الطاف
لندن (نوائے وقت نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جماعت اسلامی کے امیر منورحسن کی جانب سے واقعہ کربلا کو دو صحابہ کرام کی جنگ قرار دینے پر علما ومشائخ سے فتوی جاری کرنے کی گزارش کر دی۔ الطاف حسین نے نائن زیرو رابطہ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتیان کرام، علما، مشائخ سے اپیل کی وہ منور حسن کے بیان کا نوٹس لیں اور قوم کی رہنمائی فرمائیں کہ کیا نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور یزید کو ایک ہی صف میں کھڑا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے گزارش کرتے ہوئے کہا مفتیان کرام اور علما مشائخ اس بارے میں فتوی جاری کریں کہ شرعی اعتبار سے ایسا کہنے والے کو کیا قرار دیا جائے اور اس پر کیا سزا بنتی ہے۔