• news

قبضہ گروپ سے شہری کو نجات دلوائی جائے

مکرمی! سائل کی ملکیتی حویلی واقع قمر دین پارک گوجر پورہ سکیم کوٹ خواجہ سعید لاہور کو کچھ شرپسند لوگوں نے سائل کی عدم موجودگی میں چار سال قبل مسمار کر دیا اور مشہور یہ کیا گیا کہ ٹی ایم او شالیمار ٹائون اور محکمہ ایل ڈی اے نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر سائل کی ملکیتی جائیداد کو قبرستان کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ سائل نے صوبائی محتسب اعلیٰ کے دفتر میں اپنی دادرسی کیلئے کیس دائر کر دیا وہاں پر ٹی ایم او شالیمار اور محکمہ ایل ڈی اے کے افسران نے سائل کی حویلی کو گرانے کے متعلق اپنی لاعلمی کا اظہار کیا اور بتایا کہ ہم کسی کی ملکیتی جائیداد کو کیسے قبرستان کا حصہ بنا سکتے ہیں جس پر صوبائی محتسب اعلیٰ نے سائل کی ملکیتی جگہ کا قبضہ سائل کو دینے کا حکم صادر کیا اور مورخہ 3.09.2013 کو محکمہ ایل ڈی اے نے سائل کی جگہ کا قبضہ بحال کر دیا۔ چند شرپسند لوگوں نے قبرستان کمیٹی کے نام پر سائل کو سول کیس میں اُلجھا رکھا ہے تاکہ سائل پریشان ہو کر اپنی جائیداد اونے پونے داموں ان لوگوں کو فروخت کر دیے۔ میری وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ آپ کا نام استعمال کرنے والے شرپسند لوگوں کے شر سے سائل کو بچایا جائے۔ (ذوالفقار علی ولد محمد رفیع ۔ باغبانپورہ لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن