• news

ڈسکہ شہر اور نواح میں تجاوزات کی بھرمار

مکرمی! ڈسکہ شہر اور نواح میں تجاوزات کی بھرمار شہری ہار گئے تجاوزات مافیا اور ٹی ایم اے کی جیت، تجاوزات مافیا بازاروں کے بعد ملحقہ گلیوں میں بھی قابض ہوگیا۔ سروس روڈ مکمل طور پر بند ہوگئے، چاند گاڑیوں ریہڑی اور تھڑے بانوں اور دوکانداروں نے بھی قبضہ جما رکھا ہے ٹی ایم اے ڈسکہ کی بے بسی کا یہ عالم ہے کہ چند سیاسی افراد کے کار خاص افراد کو تحفظ فراہم کرنے پر مجبور ہے۔ تجاوزات کو ختم کروانے کیلئے متعدد بار زبانی اور تحریری طور پر اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم او کو آگاہ کیا گیا مگر ایسا محسوس ہوتا ہے بااثر تجاوزات مافیا کے آگے ایڈمنسٹریٹر اور عملہ انکروچمنٹ بھی بے بس ہیں۔ شہر کے مصروف بازاروں میں بازار، مچھلی بازار، صوبیدار بازار، سمبڑیال روڈ، میلاد چوک، معراج چوک، کچہری روڈ، لاری اڈا، سوہاوہ چوک، کالج چوک، چونگی نمبر 8، ڈسکہ کلاں ، نسبت روڈ، وزیر آباد روڈ، جی ٹی روڈ و دیگر علاقوں میں 5 سے 6 فٹ تک دوکانداروں، ریڑھی بانوں، چاند گاڑیوں والوں نے قبضہ جما رکھا ہے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ اور ڈی سی او سیالکوٹ افتخار علی ساہو سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ ہے ۔(خوا جہ ظفری بلا کاشمیری ۔ ڈسکہ)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن