• news

سفارتکاروں پر حملوں کا خطرہ سکیورٹی الرٹ جاری، اسلام آباد سے 7دہشت گرد گرفتار، 2 فرار

اسلام آباد /لاہور (این این آئی/ نوائے وقت رپورٹ/ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر حساس اداروں نے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی اداروں کے مطابق دہشت گردی کی دھمکی شمالی وزیرستان کے ایک دہشت گرد گروپ نے دی۔ یہ گروپ دودہشت گردوں کے ذریعے ڈپلومیٹک انکلیو ژو میں حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرچکے ہیں۔ ایران یا امریکی سفارتخانے سمیت مختلف سفارتی مشنز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ دریں اثناء پولیس نے ترلائی سے 7دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ دہشت گردوں سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لیا جبکہ 2 ڈاکو فرار ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن