• news

پشاور: صحت کا انصاف پروگرام آج موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہو گی

پشاور (ثناء نیوز) پشاورمیں صحت کا انصاف پروگرام کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج ہفتہ کے روز ضلع بھر میں موٹر سائیکل چلانے پرپابندی عائد ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ظہیر الاسلام کے مطابق موٹر سائیکل چلانے پر پابندی صحت کا انصاف پروگرام کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عائد کی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب  پشاور کے علاقہ  بھانہ ماڑی  و ملحقہ  علاقوں  میں سرچ آپریشن  کے دوران 25  مشتبہ  افراد  کو گرفتار کر لیا گیا۔  گرفتار افراد  کے قبضے  سے اسلحہ  بھی برآمد  ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن