• news

کوٹ ادو: پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکار زخمی، 2 ملزم گرفتار

کوٹ ادو (نوائے وقت رپورٹ) کوٹ ادو میں بائی پاس روڈ پر پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا گیا دھماکے میں سب انسپکٹر سمیت چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پولیس موبائل اغوا برائے تاوان کے قیدیوں کو کوٹ ادو سے لیہ لیکر جا رہی تھی۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گیا ہے۔ پولیس نے بعد ازاں تعاقب کر کے دونوں موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن