• news

مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر سلطان جوہری انتقال کرگئے

کراچی + لاہور (سٹاف رپورٹر+ خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر اور شہید رہنما طارق خان کے والد سلطان خان جوہری مختصر علالت کے بعد جمعہ 28 فروری کو 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ انہیں کینسر کا عارضہ  لاحق تھا۔  مرحوم کی تدفین  یکم مارچ کو بعد نماز ظہر عیسیٰ  نگری  کے قبرستان میں  ہوگی اور جنازہ انکی  رہائشگاہ  شہیدطارق  خان  ہائوس 150 بلاک 151 D  ایف بی ایریا سے اٹھایا جائیگا۔ دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سید غوث علی شاہ نے پارٹی کے صوبائی نائب صدر سلطان خان جوہری کے انتقال کو ذاتی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں میرا ایک مضبوط بازو مجھ سے بچھڑ گیا ہے۔ الٰہی بخش سومرو، ممتاز بھٹو، امداد چانڈیو، سلیم ضیائ، عرفان اللہ مروت نے سلطان جوہری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی پارٹی کیلئے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن