• news

وزیراعظم قوم کو دہشتگردی کی دلدل سے نکالیں، بھرپور ساتھ دینگے: خورشید شاہ

سکھر (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف وزیراعظم کے علاوہ لیڈر بن کو قوم کو دہشتگردی کی دلدل سے نکالیں ہم بھرپور ساتھ دیں گے،ملک کے موجودہ حالات انتہائی حساس ہیں اس پر ہرگز سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں کریں گے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ میں نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو آل پارٹیز کے ذریعے نہیں تو ویسے ہی بلا کر اعتماد میں لیا جائے کہ حکومت دہشتگردی کے خلاف کیا کرنا چاہتی ہے۔ اگر مذاکرات کرنا ہیں تو اس کے خدوخال بتا دیئے جائیں جس پر نواز شریف نے کہا کہ آپ کی بات درست ہے اور تمام جماعتوں سے مشورہ لیں گے اور مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کیا جائیگا۔انہوںنے مزید کہا کہ ہم حکومت سے کہہ چکے ہیں جو بھی فیصلہ کرنا ہے خود کرے اور ہمیں بتادیا جائے ہم مکمل حمایت کریں گے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں عوام اور حکومت ایک پلیٹ فارم پر ہو، اس حساس معاملے پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن