• news

حکومتی وعدے پورے نہ ہونے پر احتجاجاً کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا: فضل الرحمن

لاہور (آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے بطور اتحادی ہم سے جو وعدے کئے ان پر عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے ہم نے کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے ‘ہمیشہ نظریے اور اصول کی سیاست کی ہے ہمیں کبھی بھی اقتدار میں آنے کا شوق نہیں رہا‘ دہشت گردی کا  مسئلہ فوجی آپر یشن سے حل نہیں ہو سکتا ‘مذاکرات سے ہی مسائل کا حل ممکن ہو سکتا ہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم نے ملک اور جمہوریت کی خاطر حکو مت کا ساتھ دیا مگر حکومت نے ہم سے جو وعدے کیے بدقسمتی سے ان پر آج تک عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے ہم کا بینہ کے اجلاسوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے اور جب تک وعدے پورے نہیں ہوتے ہم اپنا جمہوری حق استعمال کرتے رہیں گے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ان کے ساتھ کھڑے ہوکر جنگ کیخلاف باتیں کرتے تھے مگر آج بھی وہ جنگ کی باتیں کر رہے ہیں لیکن دہشت گردی کا مسئلہ جنگ سے نہیں ہو سکتا بلکہ حکو مت کو آخرکار مذاکرات ہی کرنا پڑیں گے۔  

ای پیپر-دی نیشن