• news

جعفر آباد: رکشہ پر فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق ‘حملہ آور 3 طالبات کو ساتھ لے گئے

جعفرآباد (آن لائن) جعفرآباد میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق جبکہ رکشہ میں سوار تین طالبات کو اغوا کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق  بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کے نواحی علاقے اوستہ محمد میں شبیر خان روڈ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے رکشہ پر فائرنگ کردی جس سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جبکہ مسلح افراد نے رکشے میں بیٹھی کالج کی تین طالبات کو اغوا کرلیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کردی لیکن تاحال کوئی گرفتاری یا طالبات کی برآمدگی عمل میں نہیں آ سکی۔

ای پیپر-دی نیشن