• news

چین سے سرمایہ کاری کا تاریخ ساز پیکیج وزیراعلیٰ کا سنہری کارنامہ ہے: ارکان اسمبلی کا خراج تحسین

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ  شہباز شریف نے دورہ چین کے دوران پاکستان کیلئے 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا تاریخ ساز پیکیج حاصل کرکے سنہری کارنامہ سرانجام دیا ہے جس پر وہ پوری قوم کی جانب سے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ چین کی حکومت، قیادت اور عوام نے شہباز شریف کے دورے کو جو شاندار پذیرائی دی وہ پاک چین دوستی کا نیا اور خوبصورت باب ہے اگر یہ کہا جائے کہ شہباز شریف چین کی قیادت، حکومت اورعوام کے دل فتح کر کے آئے ہیں تو بے جانہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے دوران بات چیت میں کیا۔  

ای پیپر-دی نیشن