• news

لاہور میں ایک فیصل آباد میں 3 خواتین، اوکاڑہ میں 6 سالہ بچی اور دوشیزہ سے زیادتی

لاہور+ فیصل آباد + اوکاڑہ+ سرگودھا +  عارف والا  (نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی) لاہور میں ایک  فیصل آباد میں 3 خواتین،  اوکاڑہ میں  6 سالہ بچی اور دوشیزہ  جبکہ  عارف والا میں  وانا میں تعینات حساس ادارے کے ملازم کے 6 سالہ بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ شادباغ کے علاقہ میں دو افراد نے خاتون کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گئے۔گوجرانوالہ کی 32 سالہ خاتون (ش) داتا دربار سلام کیلئے لاہورآئی تھی جسے دو افراد جمشید اور خادم بہلا پھسلا کر شادباغ میں ایک فیکٹری میں لے گئے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ فیصل آباد میں غلام محمد آباد محلہ عثمان غنی کی رہائشی (الف) اکیلی گھریلو کام کاج میں مصروف تھی ملزم شہباز  نے  زبردستی گھر  گھس کر، رضا آباد محلہ چراغ ٹاؤن مرضی پورہ کی (ص) کو ملزمان طاہر وغیرہ جبکہ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ جوہر کالونی کے محمد عمران کی جواں سالہ بیٹی (س) کو ملزمان زاہد اقبال وغیرہ اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ علاوہ ازیں اوکاڑہ میں 55  سالہ شخص نے 6  سالہ بچی کو اپنی شیطانی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم نے خون میں لت پت بچی کو زیادتی کے بعد ڈرا دھمکا کر بھیج دیا۔ اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا، مقدمہ درج، ڈی آئی جی نے بچی سے زیادتی کا نوٹس لے لیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ 2 فور ایل کے محنت کش تاج کی چھ سالہ بیٹی ناصرہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی ہمسائے 55 سالہ ڈسپنر حئی ورغلا  پھسلا  کر اپنے گھر لے جا کر اسے اپنی شیطانی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ علاوہ ازیں اوکاڑہ میں ضیاالدین کالونی کے شاہ سوار کی نوجوان بیٹی فوزیہ طاہر گھر میں اکیلی تھی اوباش خالد نے گھر میں جان سے مارنے کی دھمکی دے کر گن پوائنٹ پر زیادتی کر ڈالی۔ علاوہ ازیںسرگودہا میں موضع ماڑی والا میں مسماۃ (ص) کو ملزم اسلم زبردستی گھر سے اٹھا کر لے گیا اور اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کا مرتکب ہو ا۔ عارف والا میں حساس ادارے کے ملازم  کے چھ سالہ بیٹے سے دو اوباش  نوجوانوں کی زیادتی، پولیس کا سیاسی مداخلت  پر  مقدمہ درج کرنے میں تاخیر۔ صوبائی وزیر زراعت  کے پی اے نے ملزمان  کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے  سے منع کر دیا ایس ایچ او کا مؤقف۔ 155 ای بی  کے  راؤ خالد  کے پہلی جماعت  میں زیر تعلیم  بیٹے راؤ ثاقب کو  اوباش  ورغلا کر صوبائی وزیر زراعت  ڈاکٹر فرخ  جاوید کے پی اے راؤ عبدالخالق کی بیٹھک میں  لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ای پیپر-دی نیشن