بھارت: مائو باغیوں کا حملہ‘ سب انسپکٹر سمیت 7پولیس اہلکار ہلاک، دو زخمی
نئی دہلی(این این آئی) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ما ئوباغیوں نے پولیس قافلے پر حملہ کر کے سب انسپکٹر سمیت سات اہلکاروں کو ہلاک اوردوکو زخمی کردیا، حملے کے بعدباغیوں نے پولیس اہلکاروں کی موٹر سائیکلوں کو آگ لگا نے کے بعد ان کا اسلحہ بھی لے کر فرار ہو گئے، زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال میں منتقل کر دیا گیا