• news

شہباز شریف کے کام کرنے کی رفتار ناقابل یقین حد تک تیز ہے: چینی سفیر

لاہور(خصوصی رپورٹر)چین کے سفیرسن ویڈانگ نے اپنے اعزاز میں تقریب کے دوران شہباز شریف کی کارکردگی اورتیزرفتاری سے عوام کی فلاح وبہبودکے منصوبے مکمل کرنے کے اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی ولولہ انگیزقیادت میں صوبہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پرجس تیزرفتاری سے کام کیا گیا ہے وہ حیران کن ہے۔ شہباز شریف کی کام کرنے کی رفتار نا قابل یقین حد تک حیرت انگیز ہے اور چین بھی ان سے متاثرہے۔ انہوں نے نندی پور پاور پراجیکٹ کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے کو زندہ کرنے کا سہرا شہبازشریف کو جاتا ہے۔  ان کی تیز رفتاری سے کام کرنے کی مثالیں چین میں بھی دی جاتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن