• news

وزیراعظم نے آرمی چیف کو طالبان پر حملے روکنے کا پیغام دیدیا: ذرائع

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم ڈاکٹر محمد نوازشریف طالبان کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد فوجی حملے روکنے پر غور کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ڈاکٹر نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو پیغام دیا ہے کہ فوجی حملے روکدئیے جائیں۔ وزیراعظم طالبان کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان پر خوش ہیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکن ہے فوجی حملے روکنے کا حکومت بھی اعلان کر دے۔

ای پیپر-دی نیشن