• news

آج پاکستان کی بیٹنگ‘ بھارتی بائولنگ کا امتحان ہو گا : ظہیر عباس

میرپور،بنگلہ دیش (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف کرکٹ کنسلٹنٹ ظہیر عباس نے کہا ہے کہ ایشیاء کپ میں پاک بھارت میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،میچ میں پاکستان کی بیٹنگ اور بھارت کی بائولنگ کا امتحان ہو گا۔  دونوں ٹیموں کی خامیوں سے دنیا آگاہ ہے، بھارت کی بیٹنگ لائن انتہائی مضبوط جبکہ بائولنگ لائن کمزور ہے، پاکستان کا معاملہ اس سے برعکس ہے۔ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ میں پے در پے شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے حوصلے پست ہیں، سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف دبائو کا شکار ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن