پنجاب یوتھ فیسٹیول میں شرکت کیلئے بھارت کا 70 رکنی دستہ پاکستان پہنچ گیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی کھلاڑیوں کا 70 رکنی وفد پنجاب یوتھ فیسٹیول میں شرکت کیلئے واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گیا۔ بھارتی چیف دی مشن روپندر سنگھ کا کہنا ہے کہ مشرقی اور مغربی پنجاب کی حکومتوں کے مشکور ہیں پاکستان آ کر بہت اچھا لگا۔ چار مارچ تک قیام کریں گے۔