• news

گفٹ یونیورسٹی میں فرسٹ لیگو لیگ نیشنل چیمپئن شپ کا انعقاد

گوجرانوالہ (پ ر) گفٹ یونیورسٹی کیمپس گوجرانوالہ میں روبوٹ ڈیزائننگ اور گیمز کا شاندار انعقاد کیا گیا جو ڈین آف کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فخر احمد لودھی کی خصوصی دلچسپی کا نتیجہ ہے۔ چیئرمین گفٹ یونیورسٹی محمد انور ڈار نے کہا کہ مستقبل کے معماروں کو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھا کر پاکستان کو ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل کر سکتے ہیں۔ تقریب کے شرکاء نے دلچسپ و عجیب روبوٹس اورگیمز کو دیکھ کر بھرپور لطف اٹھایا۔

ای پیپر-دی نیشن