• news

پاکستان کے ساتھ مذاکراتی عمل کی بحالی میں جلد بازی کا کوئی امکان نہیں: سلمان خورشید

نئی دہلی (کے پی آئی) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے پاکستان کے ساتھ مذاکراتی عمل کی بحالی میں جلد بازی کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوطرفہ مذاکرات کی بحالی کی صورت میں راتوں رات کسی معجزے کی امید نہیں کی جا سکتی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اعتماد کی بحالی کے لیے ہمیں انتظار کرنا ہو گا اور پاکستان کی نئی حکومت کو بھی وقت دینا ہو گا کہ آخر وہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کس ماحول میں شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے مذاکرات کی فوری بحالی کی تجویز پیش کی ہے جو خوش آئند قدم ہے نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی بحالی کے لئے مثبت اشارے مل رہے ہیں وزیر اعظم نواز شریف نے بھی مذاکرات کی فوری بحالی کی تجویز پیش کی ہے جس کا بھارت خیر مقدم کرتا ہے تاہم وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ مذاکرات کی بحالی اور تعلقات میں گرمجوشی آنے کے باوجود بھی کسی معجزے کی امید نہیں کی جا سکتی ہے کہ محض کچھ گھنٹوں یا راتوں رات تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن