قومی سلامتی پالیسی پر ارکان پنجاب اسمبلی کو اعتماد میں لینے کے مطالبے کی قرارداد اپوزیشن لیڈر نے جمع کرا دی
لاہور(آئی این پی‘ این این آئی) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے وفاقی وزیر داخلہ سے قومی سلامتی پا لیسی پرارکان پنجاب اسمبلی کو اعتماد میں لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الر شید نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اراکین10کروڑ عوام کے منتخب نمائندے ہیں اورقومی سلامتی کے امور پر بر یفنگ لینا ہمارا جمہو ری اور آئینی حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے حکمرانوں کو امر یکہ سمیت کسی اور سے خوفزدہ ہونے کی بجائے ملک اور قوم کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے داخلی اور خارجی پا لیسی بنانا ہو گی ۔ تحر یک انصاف کا بڑا واضح موقف ہے کہ طالبان کے جو گروپ مذاکرات کر نا چاہتے ہیں ان سے مذاکرات اور جو پا ک افواج اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں ان کے خلاف ضروری کا رروائی ہونی چاہیے۔ تحر یک انصاف دہشت گردوں کے خلاف کا روائیوں کے حامی ہے مگر مذاکرات کرنیوالوں سے مذاکرات ہی ملک اور قوم کے مفاد میں ہے ۔