مظفر آباد:فائرنگ سے 8پولیس اہلکار زخمی، جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک
مظفر آباد(ثناء نیوز) گڑھی حبیب اللہ کی شہید گلی میں ملزمان کی فائرنگ سے 8پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جب کہ جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک اور ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ صدر کے ایس ایچ او مزمل نے بتایا کہ مظفر آباد کے علاقے حبیب گڑھی کی شہید گلی میں ناکے پر موجود پولیس نے ایک وین کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں8پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم کو ہلاک جب کہ اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفر آباد منتقل کر دیا گیا جہاں ہیڈ کانسٹیبل سید حسین شاہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔