فیصل آباد اور جھنگ میں 2 لڑکیوں، دینہ خاتون، سیالکوٹ بچی،رجانہ میں بچے سے زیادتی
فیصل آباد+ دینہ+ جھنگ+ رجانہ + سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) فیصل آباد اور جھنگ میں 2 لڑکیوں ، دینہ میں خاتون، سیالکوٹ میں 11 سالہ بچی جبکہ رجانہ میں 12 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جواں سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ ٹھیکری والا چک نمبر83ج۔ب کے عنایت علی کی جواں سالہ بیٹی(ش) کو ملزم اسحاق اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ گھر سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گیا جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ دینہ میں کھڑی شریف دربار جانیوالی خاتون سے تین افراد کی زیادتی ،خاتون کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار، مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ محلہ الہ آباد وزیر آباد کی بشریٰ بی بی نے تھانہ منگلا میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا میں اپنے والد کے ساتھ وزیر آباد سے کھڑی شریف دربار حاضری دینے گئے بعد از نماز مغرب دربار چوک میں کھڑے تھے اسی اثناء میں ایک سیاہ رنگ کی کار جس میں تین افراد سوار تھے انہوں نے ہمارے پاس آکر گاڑی روکی ڈرائیور نے پوچھا کہاں جانا ہے، ہم نے کہا وزیر آباد جانا ہے۔ ڈرائیو رنے کہا ہم نے وزیر آباد میں سلیمان شوز کے نام سے دوکان بنا رکھی ہے آ پ کو وزیر آباد اتار دیں گے جس پر وہ کار میں سوار ہو گئے جب نکودر چوک پر پہنچے تو ڈرائیور نے کہا کار خراب ہو گئی ہے میرے والد کو کہا آپ کار سے اتریں وہ جو نہی کار سے اترے تو ڈرائیور نے کار بھگا لی ملزمان مجھے ویران جگہ پر لے گئے۔ ایک آدمی جس کو سلیمان کے نام سے پکارتے تھے اس نے زبردستی میرے ساتھ زیادتی کی۔ جھنگ میں موضع چیلہ میں زاہد سلیم نے دن دیہاڑے جواں سالہ لڑکی (ن۔ الف) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ محمد لطیف نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا گزشتہ روز تقریباً سات بجے زاہد نسیم نے اس کی بیس سالہ بیٹی مسماۃ (ن۔ الف) کو قابو میں کر کے زبردستی اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ اس دوران زاہد نسیم کے دو ساتھی عاطف شہزاد معہ ایک نامعلوم شخص وہاں پہرہ دیتے رہے۔ تھانہ مسن پولیس نے محمد لطیف کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ رجانہ میں گن پوائنٹ پر بدقماش ملزمان کی 12سالہ بچے کیساتھ زیادتی ،حالت تشویشناک۔ صادق ٹائون رجانہ کے تنویر حسین نے تھانہ رجانہ میں درخواست گزارتے ہوئے موقف اختیار کیا اسکا 12سالہ بیٹا نوید احمد جو ساتویں کلاس کا طالبعلم ہے ،گذشتہ شب سیر کیلئے گھر سے نکلا ہی تھا بدقماش ارشد مسیح المعروف بابا مسیح اور اسرار نامی دو ملزمان نے آتشی اسلحہ کے زور پر زبردستی اسے موٹرسائیکل پر بٹھا لیا اور ایک ویران احاطہ میں لے گئے جہاں پر مذکورہ نوید کیساتھ ملزم ارشد مسیح نے زیادتی کی جبکہ اسرار دروازے کے سامنے کھڑا پہرہ دیتا رہا اور ملزمان نے گھر والوں کو بتانے پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ سیالکوٹ میں پریم نگر میں اوباش نوجوان نے گیارہ سالہ یتیم بچی سے زیادتی کر ڈالی ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق رات نو بجے ناصر روڈ کی بیوہ نعیمہ خالد کی گیارہ سالہ بیٹی زینت خالد روٹیاں لینے کیلئے تندور پر گئی واپسی پر گھر کے قریب ہی محلہ دار بائیس سالہ شرجیل اسے زبردستی اپنے گھر کے اندر لے جا کر بداخلاقی کر ڈالی۔ بچی کے شو رمچانے پر جب محلہ دار اکٹھے ہوگئے تو ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ بداخلاقی کا شکار بچی کو گورنمنٹ سردار بیگم ہسپتال داخل کروادیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔